برطانیہ کی اسپیڈ ایٹر لیاہ شُٹکیور نے 60 سیکنڈ میں 49 گرام سبز کاٹن کینڈی کھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے ڈیوڈ ولسن کے مطابق لیاہ کو ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے کم از کم 45 گرام سبز کاٹن کینڈی کھانی تھی۔
لیاہ شُٹکیور کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی مزے دار تجربہ تھا۔
واضح رہے لیاہ 28 گینیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام پر رکھتی ہیں جن میں ایک منٹ کے اندر 19 چکن نگٹس اور 10 جیلی ڈو نٹ کھانے کے ریکارڈز شامل ہیں۔