کمشنر کراچی نے 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک 2 روز کے لیے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
ایکسپریس نیوز کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جس کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہوگی جبکہ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں وکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک نافذ العمل رہے گا۔