ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص کی شناخت 40 سالہ عارف مسیح کے نام سے کی گئی جبکہ ریلوے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔