عوامی کالونی کورنگی میں گھر سے پولیس افسر کی چند روز پرانی لاش ملی جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔
عوامی کالونی کے علاقے کورنگی بسم اللہ مسجد کے قریب گھر سے پولیس افسر کی چند روز پرانی لاش ملی جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔
پولیس کے مطابق مدد گار 15 پر ملنے والی اطلاع پر پولیس مذکورہ مقام پر پہنچ تو پولیس افسر 52 سالہ رفیق کی لاش بیڈ سے ملی۔ متوفی کورنگی تھانے میں مدد گار 15 پولیس میں تعینات اور گھر پر اکیلا ہی رہائش پذیر تھا جبکہ اس کا اہلخانہ سے دو، تین دن سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا تھا۔
فوری طور پر پولیس افسر کی وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہوسکا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ہے کہ ہلاکت طبعی پر ہوئی ہے۔
تاہم، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوجائیگی ۔