رچرڈ گرینل کے بیانات بالکل غیر ذمے دارانہ ہیں، خرم دستگیر

اگر یہ کام آج سے ایک ہزار سال پہلے بھی تھا تو آج بھی غلط ہے، علی محمد خان


مانیٹرنگ ڈیسک December 27, 2024

اسلام آباد:

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں سیاسی سویلین کارکنوں کے فوجی عدالتوں سے ٹرائل کے حق میں نہیں ہیں۔

کوئی بھی وکیل، کوئی بھی سیاسی کارکن، آئین پر یقین رکھنے والا کوئی بھی شخص ان کو قبول نہیں کر سکتا، یہ عدالتیں صرف اور صرف ان لوگوں کے لیے ہونی چاہئیں جو دہشتگرد ہوں اور ملک کیخلاف دہشتگردی کریں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر یہ کام آج سے ایک ہزار سال پہلے بھی تھا تو آج بھی غلط ہے۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر نے کہا کہ یہ سزائیں بہت خوش آئند ہیں آج شہدا کے جو لواحقین ہیں ان کو انصاف ملا ہے دنیا کی تمام جمہوریتیں جب بھی اس طرح کی انٹرایکشن ہوتی ہے تو اس پر سخت ترین سزائیں ہوتی ہیں، رچرڈ گرینل کے جو بیانات ہیں وہ بالکل غیر ذمے دارانہ ہیں۔

ماہر معاشیات سلمان شاہ نے کہا کہ نائن فائلرز کے خلاف سخت اپروچ بیس، بائیس بار ہو چکی ہے کیونکہ ہر آئی ایم ایف پروگرام میں یہی اپروچ ہوتی ہے کہ آپ ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں، فائلر اور نان فائلریہ ساری چیزیں ہماری ایجاد ہیں لیکن یہ کبھی کامیاب نہیں ہوئیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک طرف ٹیکس کا نظام ہے جس پر کسی کو اعتبار نہیں ہے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فائلرز27 لاکھ کے قریب ہیں، اس کا مطلب ہے کہ جب آپ نان فائلرز پر پابندی لگائیں گے کہ وہ گاڑی بھی نہیں خرید سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |