نوجوان اوپنر سے لڑائی! آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو ''جوکر'' کہہ ڈالا

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میدان پر ہونیوالی لڑائی فینز اور اخباروں تک پہنچ گئی 


ویب ڈیسک December 27, 2024

آسٹریلین میڈیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ڈیبیو کرنے والے اوپنر سیم کونسٹاس سے ویرات کوہلی کو بدتمیزی کرنے پر جوکر کہہ کر پُکارنا شروع کردیا۔


گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو کرنیوالے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ٹیسٹ کے آغاز پر 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے غیر معمولی بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بولر جسپریت بمرا کی دھلائی بھی کردی تھی جس پر ہندوستانی فیلڈرز پریشان نظر آرہے تھے۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نوجوان آسٹریلوی بلے باز سے الجھ پڑے، سخت تنقید کا سامنا

میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے آپس میں کندھے ٹکرا گئے جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔

واقعہ کے بعد ویرات کوہلی کو تنبیہ کرتے ہوئے میچ فیس کا صرف 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ ڈرا ہونے یا ایشون کی ریٹائرمنٹ کا غصہ! کوہلی رپورٹر پر بھڑک اُٹھے

سوشل میڈیا پر اس واقعے کے وائرل ہونے کے بعد ویرات کوہلی کو کم از کم ایک میچ کی معطلی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاہم آسٹریلوی میڈیا نے جمعہ کی صبح کے اخبارات میں کوہلی کو 'مسخرہ' اور جوکر کہہ کر پُکارا جبکہ ایک تصویر میں انکے منہ میں بچے کی فیڈر بھی دیکھائی گئی۔

دی ویسٹ آسٹریلیا نامی اخبار نے 'مسخرہ کوہلی' کی ہیڈلائن درج کی، جس پر بھارتی سپورٹرز اور فینز بھڑک اُٹھے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا پر پچ فکسنگ کا الزام عائد ہونے لگا

دوسری جانب پوسٹ ڈے پریس کانفرنس میں سیم کونسٹاس نے میدان پر ویرات کوہلی کے خود سے ٹکرانے کو غلطی کہا، انکا کہنا تھا کہ میں اپنے گلفوز ایڈجسٹ کررہا تھا، اور مجھے لگتا ہے کہ وہ غلطی سے مجھے ٹکرا گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں