برطانیہ: کرسمس کے موقع پر چاقو کے وار سے 2 خواتین قتل، 2 افراد شدید زخمی

متاثرین کے شناسا ایک 49 سالہ شخص کو بعد میں قتل اور اقدام قتل کے شبہے میں گرفتار کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک December 27, 2024

برطانیہ میں بکنگھم شائر میں کرسمس کے موقع پر ایک فلیٹ میں چاقو کے وار کرکے  2 خواتین کو قتل کردیا گیا جب کہ واقعے میں ایک مرد اور ایک نوعمر لڑکا شدید زخمی ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق تھیمز ویلی پولیس نے بتایا کہ متاثرین کے شناسا ایک 49 سالہ شخص کو بعد میں قتل اور اقدام قتل کے شبہے میں گرفتار کیا گیا۔

مشتبہ شخص کو اس کے گھر سے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور باکسنگ ڈے پر جاسوسوں نے اس سے پوچھ گچھ کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ خون میں لت پت متاثرین چیختے ہوئے ملٹن کینز کے مضافات میں واقع جائیداد سے فرار ہو گئے جب کہ مشتبہ شخص وہاں سے فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق 2 خواتین جن کی عمریں 24 اور 38 سال تھیں، موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ 

پولیس نے بتایا کہ ایک 20 سالہ جوان اور نوعمر لڑکے  کو چاقو کے شدید زخم آئے اور انہیں علاج کے لیے ملٹن کینز جنرل ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چاقو زنی کی واردات میں ایک کتا بھی زخمی ہوا جو بعد ازاں دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |