اسرائیل نے غزہ میں  اسپتال کے قریب بم برسا دئیے، 50 افراد شہید

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں اسپتال کے عملے کے 5 ارکان شامل ہیں


ویب ڈیسک December 27, 2024

اسرائیلی فوج کے غزہ میں اسپتال کے قریب حملے میں 50 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کی اسپتال کے قریب اندھا دھند بمباری سے 5 میڈیکل اسٹاف سمیت 50 افراد شہید ہوگئے۔

غزہ سٹی میں اسرائیل نے گزشتہ رات ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید ہوئے۔دوسری جانب یمن پر اسرائیل کے حملے میں 6 سے زائد افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں سے یمنی دارالحکومت صنعا کے ائیرپورٹ کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیل کے غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک جاری حملوں میں 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |