کراچی میں سابق ایم پی اے اور متحدہ کے کارکن سمیت 7افراد قتل
محمودآباد میں موٹرسائیکل سواروں نے نشانہ بنایا،مقتول1987ء کے انتخابات میں آزاد حیثیت میں رکن سندھ اسمبلی بنے تھے
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سابق رکن سندھ اسمبلی اور متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت7 افراد ہلاک 3 زخمی ہوگئے۔
محمود آباد نمبر 3 نیازی ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 60 سالہ ملک عطا جاں بحق ہوگیا جبکہ موقع پر موجودافراد میں بھگدڑمچ گئی اور خوف وہراس پھیل گیا ،ایس ایچ او بلوچ کالونی مرتضیٰ حیدر نے بتایاکہ مقتول1987کے انتخابات میں آزاد امیدوارکی حیثیت سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے،مقتول اسٹیٹ ایجنٹ اور ٹھیکیداری کاکام کرتا تھے وہ زیر تعمیر مکان کے باہرکرسی پر بیٹھے تھے کہ نشانہ بن گئے،گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ ندی کے کنارے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ شاہد ہلاک ہوگیا۔
ایس ایچ او گارڈن فتح محمد شیخ نے بتایا کہ مقتول متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن تھا،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں و کاروبار بند ہوگیا،اورنگی ساڑھے گیارہ نمبر محمدی محلہ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے سوزوکی پک اپ میں جانے والے 25 سالہ علی حسن کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا،ملیر سٹی کے علاقے میں فائرنگ سے 50 سالہ منور علی ہلاک جبکہ 42 سالہ دوست محمد زخمی ہوگیا، ایس ڈی پی او ملیر سٹی ڈی ایس پی راؤ اقبال نے بتایا کہ غریب آباد کالونی اور سعودیہ کالونی میں دو گروپوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کا تبادلہ چل رہا تھا کہ اس کی زد میں 2 راہ گیر آگئے جس میں ایک ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
شاہ لطیف کے علاقے سیکٹر 17-A الآصف ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 55 سال مرزا ہلاک ہوگیا، سہراب گوٹھ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے حاجی محمد یعقوب ہلاک ہوگیا، ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ ڈی ایس پی قمر احمد نے بتایا کہ مقتول موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے آنے والے ملزمان نے اسے سر پر گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ مقتول کے قبضے سے ایک پستول بھی ملا جو غیر قانونی ہے۔
نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے صبا سینما کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 32 سالہ اقبال شدید زخمی ہوگیا،نیو کراچی سیکٹر 5-E میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مذہبی جماعت کا کارکن 20 سالہ عبداﷲ زخمی ہوگیا۔عیسیٰ نگری سر شاہ سلیمان روڈ پیڈسٹل برج کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ ذوالفقار مسیح زخمی ہو گیا جسے قطر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعدعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی نامعلوم افراد نے وقفے وقفے سے فائرنگ شروع کردی۔