ہالی ووڈ فلم بے بی ڈرائیور کا چائلڈ اسٹار ہڈسن میک حادثے میں ہلاک

ہڈسن میک چلتی ہوئی گاڑی سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے


ویب ڈیسک December 27, 2024

ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ ڈرامہ فلم ’بے بی ڈرائیور‘ کے چائلڈ اسٹار ہڈسن میک 16 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق 16 سالہ ہڈسن میک 19 دسمبر کو ایک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد 21 دسمبر کو انتقال کر گئے۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہڈسن میک چلتی ہوئی گاڑی سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر یونیورسٹی آف الاباما ایٹ برمنگھم اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حادثے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں، جن کے باعث وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکے۔  پولیس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے، اور ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی حرکت میں تھی۔

یاد رہے کہ ہڈسن میک نے ’بے بی ڈرائیور‘ میں کم عمر ’بے بی‘ کا کردار ادا کیا تھا اور وہ بچوں کے شوز میں وائس اوور آرٹسٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |