پی ایس ایل10؛ ڈرافٹس میں شامل سرکردہ غیرملکی کھلاڑی کون کون ہیں؟

انگلینڈ، بنگلادیش، آسٹریلیا اور زمبابوے کھلاڑیوں نے باضابطہ طور پر ڈرافٹس میں اپنے نام درج کروالیے


ویب ڈیسک December 27, 2024

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی کے باوجود کھلاڑیوں نے اپنے بورڈ کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے۔


انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن کے باعث اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر فرنچائز لیگ میں شرکت پر پابندی عائد کی تھی تاہم کرکٹرز نے اپنے بورڈ کی پابندی کو پاؤں تلے روند ڈالا ہے۔

گزشتہ دنوں انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، جارح مزاج اوپنر جیسن رائے کے بعد ڈیوڈ ملان اور سیم کرن نے بھی پی ایس ایل کیلئے غیرملکی ڈرافٹس باضابطہ طور پر اپنا نام درج کروایا ہے۔

مزید پڑھیں: انگلش کرکٹرز نے پی ایس ایل کیلئے اپنے بورڈ کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے

انکے علاوہ دیگر ممالک کے سرکردہ کھلاڑیوں میں زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری، بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: انگلش کرکٹر نے پی ایس ایل کیلئے آئی پی ایل کو ٹھکرادیا

پی سی بی اس سے قبل غیر ملکی پلئیرز ڈرافٹس میں شامل کرکٹرز میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کے نام کی تصدیق بھی کرچکا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں ہوگا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |