لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری 

لاہور میں آج دن بھر وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری رہے گی، یہ سلسلہ رات گئے تک چلتا رہے گا،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 27, 2024
لاہور میں ہلکی بارش کا منظر۔ فوٹو : عدیل طیب/ایکسپریس نیوز

لاہور:

صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث خشکی میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ لاہور میں آج دن بھر وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری رہے گی اور ہلکی بارش کا یہ سلسلہ رات گئے تک چلتا رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارش کا سلسلہ آج رات گئے ختم ہو جائے گا لیکن دھند بڑھ جائے گی، کل صبح اور رات کے اوقات میں دھند ہوگی۔

دوسری جانب لاہور میں بوندا باندی کے ساتھ ہی واسا حکام بھی متحرک ہوگئے، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی غفران احمد کی جانب سے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی صفائی یقینی بنانے کے احکامات دیے۔

ایم ڈی واسا نے شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |