فلم پشپا 2 کا مشہور گانا یوٹیوب سے ڈیلیٹ کیوں کردیا گیا؟

ٹی سیریز نے یہ گانا 24 دسمبر کو یوٹیوب پر اپلوڈ کیا تھا


ویب ڈیسک December 27, 2024

ٹالی ووڈ اسٹار الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم پشپا 2 کا پولیس پر طنز کرنے والا متنازع گانا یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنیما بھگدڑ کیس کے باعث الو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دا رول‘ کا پولیس پر طنز کرنے والا گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 

فلم کی ریلیز کے بعد مداحوں نے پشپا 2 کے گانے ’دممنٹے پٹکورا‘ کو بے حد پسند کیا، حالانکہ یہ فلم کے ساؤنڈ ٹریک کا حصہ نہیں تھا تاہم اب میرکز کو اسے یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔ 

ٹی سیریز نے یہ گانا 24 دسمبر کو یوٹیوب پر اپلوڈ کیا تھا لیکن چند گھنٹوں کے اندر ہی اسے بھگدڑ کیس کی وجہ سے ہٹا دیا ۔ یہ گانا دیوی سری پرساد کی کمپوزیشن تھی اور فلم میں ایک منظر سے متاثر تھا جس میں فہد فاضل کا کردار، بھنور سنگھ شیخاوت، الو ارجن کے کردار پشپا راج کو چیلنج کرتا ہے۔ 

اس منظر میں بھنور شیخاوت پشپا سے کہتا ہے ’اگر ہمت ہے تو پکڑو شیخاوت، پکڑ لو گے تو سنڈیکیٹ چھوڑ دوں گا‘ بعد میں، وہ اس ڈائیلاگ کو ایک ریمکس گانے میں تبدیل کر کے اس پر ڈانس کرتا ہے۔ 

گانے کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر اس گانے کو لے کر کڑی تنقید شروع ہو گئی تھی۔ کچھ لوگوں نے اسے مزاحیہ قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے غیر مناسب وقت پر ریلیز کرنا کہا، خاص طور پر جب الو ارجن خود ریاستی حکومت اور پولیس کے ساتھ قانونی مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔ 

ممکنہ تنازعے کو دیکھتے ہوئے، ٹی سیریز نے یہ گانا یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا تاکہ معاملات مزید خراب نہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |