کس شہر میں آج درجہ حرارت منفی 9 تک گرگیا، لائنوں میں پانی جم گیا

محکمہ موسمیات نے صوبے کے کئی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کردیا

کوئٹہ:

بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 9 تک گر گیا   جب کہ لائنوں میں آنے والا پانی بھی سردی کی شدت سے جم گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی لہر برقرار  ہے اور کم سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 9ر تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں پائپوں میں رواں پانی بھی جم گیا۔

قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ، ژوب میں شدید سردی کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 2، سبی،  نوکنڈی، ڈھاڈر، چاغی اور  دالبندین میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کان مہترزئی، پشین، خانوزئی سمیت قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، سرانان میں سرد ہوائیں چلنے کے باعث موسم مزید سرد رہنے کا امکان  ظاہر کیا گیا ہے۔

Load Next Story