سپریم کورٹ نے  6 ماہ کی بیٹی اور سسر کے قتل کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی

چیف جسٹس کی زیرسربراہی سماعت میں عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا


ویب ڈیسک December 27, 2024

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے  6 ماہ کی بیٹی اور سسر کے قتل کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہرے قتل کے ملزم کی ضمانت کے کیس کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے ملزم اسکندر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزم کی والدہ ارم ناز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس بھی جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ ملزم اسکندر پر 6ماہ کی بیٹی اور سسر کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کی ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |