کیا ارجن کپور آن لائن فراڈ میں ملوث ہیں؟ اداکار کی وضاحت سامنے آگئی
حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم سنگھم اگین میں ولن کے کردار سے مشہور اداکار ارجن کپور نے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے نام پر آن لائن فراڈ کیا جا رہا ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری پر ان کے نام سے کیے جانے آن لائن فراڈ سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے ارجن نے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی کسی سے ذاتی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ نہیں کریں گے اس لئے مداح محتاط رہیں۔
39 سالہ ارجن کپور نے مداحوں کو اطلاع دی کہ اس وقت کوئی شخص ان کا منیجر بن کر مداحوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔