آسٹریلوی میڈیا نے ویرات کوہلی سے متعلق اپنے ریماکس پر 180 ڈگری کا یوٹرن لے لیا۔
آسٹریلین میڈیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ڈیبیو کرنے والے اوپنر سیم کونسٹاس سے ویرات کوہلی کو بدتمیزی کرنے پر جوکر اور مسخرا کہہ کر پُکارا جبکہ ماضی یہی میڈیا انہیں ہولی (مقدس) کوہلی کے نام سے جانتا تھا۔
سال 2020-21 میں بارڈر گراسکر ٹرافی میں کوہلی کی کپتانی میں بھارت نے سیریز 1-2 سے جیتی تھی تاہم گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو کرنیوالے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کوہلی کو ''جوکر، مسخرا'' کہنے پر بھارتی میڈیا بھڑک اُٹھا
ٹیسٹ کے آغاز پر 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے غیر معمولی بیٹنگ کرتے ہوئے 60 رنز بنائے تھے۔
میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے آپس میں کندھے ٹکرا گئے جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا تھا۔
واقعہ کے بعد ویرات کوہلی کو تنبیہ کرتے ہوئے میچ فیس کا صرف 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا۔
مزید پڑھیں: نوجوان اوپنر سے لڑائی! آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو ''جوکر'' کہہ ڈالا
اس واقعہ کے بعد جمعہ کی صبح آسٹریلوی میڈیا نے اپنے اخباروں میں کوہلی سے متعلق جن الفاظ کا چناؤ کیا گیا وہ انتہائی نامناسب تھے اور ماضی میں تعریفوں کے باندھے گئے پُلوں کے یکسر 180 ڈگری مختلف تھے۔
آسٹریلوی میڈیا نے اخبارات میں کوہلی کو 'مسخرہ' اور جوکر کہہ کر پُکارا جبکہ ایک تصویر میں انکے منہ میں بچے کی فیڈر بھی دیکھائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نوجوان آسٹریلوی بلے باز سے الجھ پڑے، سخت تنقید کا سامنا
ویرات کوہلی نے بارڈر گواسکر ٹرافی میں ابتک 28 میچز کی 48 اننگز 52.56 کی اوسط سے 2 ہزار 141 رنز بنارکھے ہیں، وہ عظیم کرکٹرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے اس دوران 9 سینچریاں اور 5 نصف سینچریاں اسکور کررکھی ہیں۔