2 ڈالر ٹپ دینے پر خاتون پیزا ڈلیوری ورکر نے حاملہ خاتون کیساتھ کیا کیا؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے

واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا، ملزمہ گرفتار


ویب ڈیسک December 27, 2024
ملزمہ پیزا ڈیلیوری ورکر کی فائل فوٹو

فلوریڈا میں خاتون پیزا ڈیلیوری ورکر نے 2 ڈالر (تقریباً 556 پاکستانی روپے) کی ٹپ سے مطمئن نہ ہونے پر مبینہ طور پر حاملہ کسٹمر کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

یہ واقعہ چند روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا کی اوسیولا کاؤنٹی کے ایک موٹل میں پیش آیا، زخمی خاتون کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، طبی امداد کے دوران متاثرہ خاتون کو پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہے۔

شیرف آفس کے مطابق 22 سالہ برائنا ایلویلو نے سالگرہ منانے والی فیملی کو پیزا پہنچایا تھا، ملزمہ نے جو پیزا ڈیلیور کیا اسکی کل قیمت $33 (تقریباً 9 ہزار 172 پاکستانی روپے) تھی تاہم ٹپ میں اُسے 2 ڈالر ملے جو اسکو ناگوار لگا اور وہ وہاں سے چلی گئی اور تقریباً 90 منٹ بعد اپنے نامعلوم مشتبہ مرد ساتھی کے ساتھ واپس پہنچی۔

شیرف آفس نے کہا کہ ملزمہ چاقو سے لیس تھی جبکہ اسکے ساتھی کے پاس اسلحہ موجود تھا، ملزمہ نے خاتون پر 14 بار چاقو سے وار کیے، حملے کے وقت متاثرہ خاتون، اس کا بوائے فرینڈ اور اس کی 5 سالہ بیٹی موٹل کے کمرے میں موجود تھے، پولیس کے پہنچتے ہی حملہ آور ملزمہ اور اسکا مرد ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کے اگلے ہی دن ملزمہ کو گرفتار کر لیا لیکن اس کا ساتھی فرار ہے، برائنا ایلویلو کو قتل کی کوشش، آتشیں اسلحہ سے گھر پر حملے اور اغوا کے الزامات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |