اسلام آباد:
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں ہوا، جس میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کابینہ ارکان سے گفتگو کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سکیورٹی فورسز کی ملک کے لیے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، ساتھ ساتھ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کے معاملے کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت کو پیغام دیا کہ وہ اس پر قابو پانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال قومی خزانے کو 70 ارب روپے وصول ہوں گے۔
آخر میں وزیراعظم نے خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئی سی سی کا ایونٹ ہونے جا رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں قوم کو ہائی کوالٹی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔
شہباز شریف کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ ہم سب پرامید ہیں کہ کرکٹ کے میدان میں ہمارے کھلاڑی پاکستان کی صلاحیت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔