بلیک لائیولی جنسی ہراسانی معاملے کے بعد شوہر ریان رینالڈ کی پہلی پوسٹ وائرل
ڈیڈ پول کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ریان رینالڈ نے اپنی اہلیہ بلیک لائیولی کی ساتھی اداکار کے خلاف جنسی ہراسانی کیس کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی ہے۔
اداکار ریان رینالڈ اپنی اہلیہ کے ہدایت کار جسٹن بالڈونی کے ساتھ قانونی تنازعے کے بعد سوشل میڈیا پر غیر فعال تھے اور ان کی جانب سے کسی قسم کی پوسٹ سامنے نہیں آرہی تھی۔
اداکار نے اپنی اہلیہ کے حالیہ تنازعے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی پہلی پوسٹ کی ہے، جو وائرل ہورہی ہے۔
48 سالہ ڈیڈ پول اسٹار نے انسٹاگرام کو سک کڈز فاؤنڈیشن کو عطیات کو فروغ دینے کےلیے استعمال کیا ہے۔ پوسٹ میں رینالڈ کی 8 سالہ بیٹی انیز کے ساتھ ڈیڈ پول اور کڈ پول کے لباس میں تنظیم کی حوصلہ افزائی کرنے والی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔