’’رواں سال  قومی خزانے میں 70 ارب روپے آئیں گے‘‘

اے ڈی آر کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، 3 سال میں قومی خزانے کو تقریباً 140 ارب روپے موصول ہوں گے، وزیراعظم


ویب ڈیسک December 27, 2024
—فائل فوٹو

اسلام آباد:

رواں سال قومی خزانے میں 70 ارب روپے موصول ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال قومی خزانے میں 70 ارب روپے وصول ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے ڈی آر کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، جس کے پیچھے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور گورنر اسٹیٹ بینک کی کوششیں کارفرما ہیں۔ اگر یہ کوششیں نہ ہوتیں تو قومی خزانے میں 70 ارب روپے وصول نہ ہوتے جو 3 سال میں 140 ارب روپے کے لگ بھگ ہو جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں بینکوں نے بے پناہ منافع کمایا۔ ساڑھے 22 فی صد تک پالیسی ریٹ تھا ، ایسے میں سرمایہ کاری کہاں ہونی تھی کہ اتنے مہنگے ریٹ پر کون انڈسٹری لگاتا۔ لوگ ٹی بلز میں سرمایہ کاری کرتے رہے اور بیٹھے بٹھائے نفع لیتے رہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے یہ منظم جدوجہد کی اور آج کابینہ کے سامنے یہ معاملہ آئے گا، جس کی منظوری کے بعد صدر مملکت اس کا آرڈیننس جاری کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |