کراچی میں کار کی ٹکر سے راہگیر ماں اور تین سالہ بچہ جاں بحق

متوفیہ خاتون پنجاب اڈے پر بس سے اترنے کے بعد سڑک عبور کر رہی تھی کہ  کار سوار مار کر بھاگ گیا، ایدھی حکام


اسٹاف رپورٹر December 27, 2024

کراچی:

سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب بھتیجے کی شادی میں آنے والی نانی ٹریفک حادثے میں نواسے سمیت جاں بحق ہوگئی، تیز رفتار کار ڈرائیور فرار ہوگیا۔

ایکسپریس کے مطابق سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب جمعہ کی صبح ٹریفک حادثے میں خاتون اور شیر خوار بچہ جاں بحق ہوگیا، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 50 سالہ خورشیدہ جبکہ نواسے کو 2 سالہ زوہیب کے نام سے شناخت کیا گیا۔

سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی لیاقت نے بتایا کہ متوفیہ خاتون اپنی بیٹی، بیٹے اور بہو کے ہمراہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے مسافر بس میں سپر ہائی وے چاکر ہوٹل پر اتری تھی اور اپنے نواسے کو گود میں لے کر سپر ہائی وے عبور کر رہی تھی کہ نامعلوم تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نانی اور نواسا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

متوفیہ گلشن معمار ملا عیسیٰ گوٹھ میں رہائش پذیر اپنے بھائی کے گھر بھتیجے کی شادی میں شرکت کے لیے آئی تھی جو کہ 10 روز بعد تھی، ٹریفک حادثے میں نانی اور نواسے کی ہلاکت پر شادی کی خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے گریز کیا جس کے بعد پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نانی اور نواسے کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |