شہریوں کو کال کرکے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے والے گینگ کے دو ارکان گرفتار

ملزمان نے شہریوں کو لاکھوں روپوں سے محروم کیا، متعدد آن لائن فراڈ کیے، ایک شہری کا ڈیٹا چرا کر 17 لاکھ روپے نکالے


ویب ڈیسک December 27, 2024
منصوبے کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ’غلط استعمال‘، بدنیتی پر مبنی مہمات روکنا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

 

راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے اہم رکن سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
 
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان کی شناخت عادل نعمان اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائیوں میں راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم عبد القادر منظم گینگ کا حصہ ہے، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے سادہ لوح شہریوں کو بھاری رقوم  سے محروم کیا۔
 
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اور اس کا گروہ سپوفنگ کالز سافٹ ویئر کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو کالز کرتے تھے، ملزمان منظم طریقے سے خود کو مختلف اداروں کے نمائندے اور اہلکار ظاہر کر کے حساس ڈیٹا حاصل کرتے تھے، ملزمان خفیہ ڈیٹا حاصل کر کے شہریوں کے بینک اکاؤنٹ سے بھاری رقوم ٹرانسفر کر لیتے تھے۔
 
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل بینکوں کے اکاؤنٹس سے بھاری رقوم ٹرانسفر کی، گرفتار ملزم عادل نعمان آن لائن بینکنگ فراڈ میں ملوث پایا گیا، ملزم نے خفیہ معلومات کی رسائی حاصل کرتے ہوئے شہری کے اکاؤنٹ سے 17 لاکھ روپے غبن کیے۔
 
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر موبائل بینکنگ ایپلی کیشن کے ذریعے شہری کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی، ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |