امریکا ممکنہ جوہری تجربہ  کرنے سے باز رہے، روس کی دھمکی

امریکا کی روس کے لیے پالیسی انتہائی مخالفانہ اور دشمنی پر مبنی ہے، ڈپٹی روسی وزیردفاع


ویب ڈیسک December 27, 2024

روس نے امریکا کوخبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امریکا ممکنہ جوہری تجربہ کرنے سے باز رہے۔

روس کے ڈپٹی وزیردفاع سرگئی ریبکووف نے بیان میں کہا ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ جوہری ٹیسٹ کیے گئے تو روس بھی جوابی کارروائی میں متعدد اقدامات کرے گا۔

روسی ڈپٹی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں جوہری تجربات پر پابندی  سے متعلق  معاہدے ( نیوکلئیرٹیسٹ بین ٹریٹی) کے بارے میں انتہاپسندانہ موقف اختیار کیا تھا۔ اس پس منظر میں اگر ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے دور حکومت ممکنہ جوہری ٹیسٹ کیے تو روس اس کے جواب میں متعدد جوابی کارروائیوں پر غور کررہا ہے۔

ڈپٹی روسی وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ دنیا اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہی ہے۔ مختلف حوالوں سے امریکا کی روس کے لیے انتہائی مخالفانہ اور دشمنی پر مبنی ہے۔ امریکا کی کسی بھی کارروائی میں اپنی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ سیاسی طور پر بھی مثبت فضا چاہتے ہیں تاہم اس حوالے سے بہت زیادہ امیدیں نہیں رکھنا چاہیں۔

امریکا نے آخری بار جوہری تجربہ 1992 میں کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |