انوپم کھیر نے ابتدا میں منموہن سنگھ کا کردار کیوں مسترد کیا تھا؟
فلم ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کردار ادا کرنے والے انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سابق وزیراعظم کو دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انوپم کھیر نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر ’’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ میں وزیراعظم منموہن سنگھ کے کردار کو مسترد کردیا تھا۔
سینئر اداکار نے ایک طویل ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ انھوں نے کس طرح اس کردار کےلیے خود کو تیار کیا۔ انوپم نے من موہن سنگھ کو ’’نرم دل، روشن خیال، شاندار اور مہربان‘‘ قرار دیا۔