طاہر القادری اقتدار چاہتے ہیں تو ووٹ کے ذریعے آگے آئیں سراج الحق

ڈندے کے روز پر وزیراعظم ہاؤس پر قبضے کو کوئی ارادہ نہیں ہے، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک July 24, 2014
طاہر القادری کا پروگرام شمال کا ہے نہ جنوب کا، ان کے انقلابی پروگرام کا مقصد نا معلوم ہے، سراج الحق. فوٹو؛ فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تو ووٹ کے ذریعے سے آگے آئیں۔

اوکاڑہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا ڈندے کے روز پر وزیراعظم ہاؤس پر قبضے کو کوئی ارادہ نہیں ہے، کوئی 50 ہزار افراد لے کر اسلام آباد جاتا ہے تو دوسرا 5 لاکھ لے کر جائے گا، ڈندہ بردار افراد ساتھ لے کر چڑھائی کرنے سے افراتفری پھیلے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کا پروگرام شمال کا ہے نہ جنوب کا، ان کے انقلابی پروگرام کا مقصد نا معلوم ہے، اگر طاہر القادری اقتداد چاہتے ہیں تو ووٹ کے ذریعے آگے آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں