
بلوچستان سے اسلام آباد جانے والی مسافر بسوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔
کوچ مالکان کے مطابق کوئتہ سے اسلام آباد جانے والی مسافروں بسوں پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کی۔ مسافر بس نہ رُکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔
فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب درابن کے مقام پر پیش آیا۔
کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد مسلح ڈاکووٴں نے اسلام آباد جانے والی کوچز کو لوٹنے کے لیے روکنے کی کوششیں کیں اور نہ رکنے پر گولیاں چلا دیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔