شہریار منور کے ’شبِ موسیقی‘ کے فنکشن میں ماہرہ خان کا شاندار ڈانس، ویڈیو وائرل
پاکستان شوبز سپر اسٹار ماہرہ خان کی ساتھی اداکار شہریار منور کی شادی کی تقریب سے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اداکار شہریار منور اور ماہین صدیقی کی گرینڈ شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، قوالی نائٹ، مہندی اور اب شبِ موسیقی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں پاکستان شوبز کی متعدد فنکاروں کا لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔