مہنگائی میں مسلسل اضافے کا رجحان، حالیہ ہفتے 17 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

حالیہ ہفتے 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، وفاقی ادارہ شماریات


ارشاد انصاری December 27, 2024
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.80 فیصد اضافہ ہواہے اور سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 4.64 فیصد سے بڑھ کر5.08 فیصد ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جمعہ کو مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 17اشیاء مہنگی اور 10 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم  رہیں، حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں20.75 فیصد،چکن کی قیمتوں میں 22.47 فیصد، چینی2.19فیصد، بیف 0.69 فیصد،سرسوں کا تیل  0.69 فیصد، کوکنگ آئل0.74فیصد، ایل پی جی 0.18فیصد،جلانے والی لکڑی 0.95 فیصد اورگھی کی قیمتوں میں0.91 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دال چنا کی قیمتوں میں0.78فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 1.28 فیصد، پیازکی قیمتوں میں8.13فیصد،آلو  2.38 فیصد،انڈے 0.30فیصد،کیلا 0.68 فیصد، اور ٹوٹاچاول کی قیمتوں میں0.15فیصد کمی واقع ہوئی۔

 اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.69فیصداضافے کے ساتھ 5.10 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 0.78 فیصداضافے کے ساتھ 5.09 فیصد رہی۔

 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.76فیصد اضافے کے ساتھ5.22فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.82 فیصداضافے کے ساتھ4.98 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح0.81 فیصداضافے کے ساتھ 5.09فیصد رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |