حکومت کا چیئرمین پی اے سی کیلیے پی ٹی آئی کو تیسرا خط، انتخاب ہر صورت اگلے ہفتے کرانے کا فیصلہ

طارق فضل چوہدری نے 4 ممبران کا پینل بھجوانے کیلئے پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر کو تیسرا خط لکھ دیا


ویب ڈیسک December 27, 2024

اسلام آباد:

حکومتی اتحاد کا چیئرمین پی اے سی کا انتخاب آئندہ ہفتے ہر صورت کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل التواء کا شکار ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو تیسرا خط لکھ دیا۔

طارق فضل چوہدری نے خط میں لکھا ہے کہ پہلے دو خطوط میں آپ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے 4 ممبران کا پینل مانگا تھا لیکن دس ماہ گزرنے کے باوجود اپوزیشن نے ابھی تک پینل نہیں بھجوایا۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت چیئرمین پی اے سی کا عہدہ اپوزیشن کو دینا چاہتی ہے تاکہ خود احتسابی کا عمل صاف و شفاف رہے، حکومتی اتحاد کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے لئے سنجیدہ کوشش کی گئی، چار ناموں پر مشتمل پینل منگوانے کا فیصلہ حکومتی اتحاد کا مشترکہ ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بطور حکمران جماعت چیف وہپ مجھ پر اتحادی جماعتوں کا دباؤ ہے، حکومت اور اتحادی چیئرمین پی اے سی کیلئے جلد از جلد انتخاب کا عمل مکمل کرنا چاہتی ہے، آپ کو ایک بار پھر آخری موقع کے طور پر گزارش ہے کہ 7 دن میں پینل بھجوایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پینل 7 دنوں میں نہ بھیجا گیا تو حکومتی اتحاد مل کر چیئرمین پی اے سی کا فیصلہ کرے گا، پی اے سی چیئرمین کا انتخاب آئندہ ہفتے ہر صورت کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |