یکم جنوری کو ملک بھر کے بینک بند رکھنے کا اعلان

یکم جنوری کو تمام بینکس عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک December 27, 2024
فوٹو؛ فائل

کراچی:

اسٹیٹ بینک نے یکم جنوری کو بینکس عوام کے لین دین کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ادارہ بدھ یکم جنوری 2025ء کو ’ بینک تعطیل‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا لہٰذا،  تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک بھی یکم جنوری کو عوام سے لین دین  کے لیے بند رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |