ڈالر کے مقابلے میں روپیہ پھر کمزور پڑ گیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی


احتشام مفتی December 27, 2024
فوٹو: فائل

کراچی:

 ڈالر کے مقابلے میں روپیہ پھر کمزور پڑگیا، زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی کرنسی کی قدربڑھ گئی۔

بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے سبب ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12ارب ڈالر سے نیچے آنے، شرح سود میں کمی کے بعد کراچی انٹربینک مارکیٹ ریٹ "کائبور" اور بدلہ ٹرانزیکشن "سواپ" ریٹ گھٹنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ایک بار پھر روپیہ دباؤ میں رہا۔

بیرونی قرضوں کی مد میں 2ارب ڈالر سے زائد کی ادائیگیوں اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری  دورانیے کے اختتام ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 11پیسے کے اضافے سے 279روپے 51پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |