خیبرپختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو انشورنس ٹریبیونل کے اختیارات کی منظوری

وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی


ویب ڈیسک December 27, 2024
پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے فیصلہ کردیا—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی کابینہ نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات اور وفاقی وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر خیبر پختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو انشورنس ٹریبیونل کے اضافی اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریونیو ڈویژن کی سفارش پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2024 میں  بینکنگ کمپنیز کے حوالے سے ترامیم کی منظوری دے دی گئی-

وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور موسمیاتی کوآرڈینیشن کی سفارش پر کاربن مارکیٹ میں تجارت کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائینز کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے معزز پشاور ہائی کورٹ کے احکامات اور وفاقی وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو انشورنس ٹریبیونل کے اضافی اختیارات تفویض کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |