سُکیش چندرشیکھر نے جیکولین فرنینڈس کو کرسمس پر انوکھا تحفہ بھیج دیا

یہ تحفہ سُکیش نے دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک خط کے ساتھ بھیجا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے


ویب ڈیسک December 27, 2024

ممبئی: معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو جعلساز سُکیش چندرشیکھر نے کرسمس کے موقع پر فرانس کے جنوبی علاقے میں 107 سال پرانا انگوروں کا باغ تحفے میں دیا۔

یہ تحفہ سُکیش نے دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک خط کے ساتھ بھیجا، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

سکیش چندرشیکھر نے جیکولین کو اپنے خط میں "بیبی گرل" کہہ کر مخاطب کیا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ 

سکیش  نے لکھا: "تمہارے بغیر میرا سانتا کلاز بننا ناممکن ہے۔ اس سال میں تمہیں صرف شراب کی بوتل نہیں بلکہ محبت کے ملک 'فرانس' میں ایک پورا باغ تحفے میں دے رہا ہوں، جس کا تم نے کبھی خواب بھی نہیں دیکھا ہوگا۔"

اس  نے مزید لکھا کہ وہ جلد ہی جیکولین کے ساتھ اس باغ میں چہل قدمی کرنے کے خواہشمند ہیں۔

خط کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہو گئی۔ کچھ لوگ سکیش کے اس عمل کو عجیب قرار دے رہے ہیں، جبکہ دوسرے ان کے مسلسل محبت کے اظہار پر تشویش کا شکار ہیں۔

جیکولین فرنینڈس نے اس خط یا تحفے پر کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ انہوں نے ماضی میں سکیش کو اپنے آپ کو دھوکہ دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سکیش کی جعلسازیوں کی "شکار" بن چکی ہیں۔

سکیش چندرشیکھر 2015 میں کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار ہوا تھا اور تب سے جیل میں ہے۔ 


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |