کراچی؛ بیکری پر فائرنگ اور بھتہ خوری کا معمہ حل ، واقعہ کاروباری رنجش نکلا

پولیس نے بیکری کے سابقہ پارٹنر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا


اسٹاف رپورٹر December 27, 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی:


گارڈن پولیس نے بیکری پر فائرنگ اور بھتہ خوری کا معمہ حل کرلیا ، واقعہ کاروباری رنجش نکلا ، پولیس نے بیکری کے سابقہ پارٹنر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او گارڈن زبیر نواز نے بتایا کہ عثمان آباد کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر معلومات حاصل کیں تو بیکری کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ اسے 22 دسمبر سے بھتے کیلیے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں۔

پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بیکری کے مالک کا مکمل بیان لیا اور اس دوران انکشاف ہوا کہ بیکری کے مالک کے اپنے سابقہ پارٹنر قمر شہزاد عرف قمبری کے ساتھ کچھ کاروباری اختلافات تھے جس کے بعد دونوں الگ ہوگئے تھے اور اسی بات کا بدلہ لینے کیلیے قمر شہزاد اور بیکری پر کام کرنے والا ملازم شیر جان بلوچ نے مل کر بیکری کے مالک کو دھمکی آمیز فون کروا کر 50 لاکھ بھتہ طلب کرنے کا منصوبہ بنایا۔

 زبیر نواز کے مطابق سابقہ پارٹنر اور ملازم نے اپنے ساتھی جہانگیر بلوچ کے ذریعے بیکری کے مالک کو انٹرنیشنل نمبر سے دھمکی آمیز فون کالز کیں اور بھتہ نہ دینے پر بیکری کے باہر فائرنگ کی تاہم ان تمام معلومات کی بنیاد پر پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان سابقہ پارٹنر قمر شہزاد اور ملازم شیر جان بلوچ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ دھمکی آمیز کال کرنے والے گرفتار ملزمان کے ساتھی جہانگیر بلوچ کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

زبیر نواز کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کر دیا گیا جو ملزمان سے مزید تفتیش کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |