جیف بیزوس کی منگیتر کے ساتھ 167 ارب روپے کی مہنگی ترین شادی؟ حقیقت سامنے آگئی

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شادی کا پورا ویک اینڈ 600 ملین ڈالر کی لاگت سے منعقد ہوگا


ویب ڈیسک December 27, 2024

واشنگٹن: ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے اپنی منگیتر لورین سانچیز کے ساتھ 600 ملین ڈالر کی مہنگی شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ جیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان خبروں کو "مکمل طور پر جھوٹا" کہا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق، شادی 28 دسمبر کو آسپین، کولوراڈو میں ہوگی اور اس کے لیے معروف ماٹسوہیسا سوشی ریسٹورنٹ بک کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شادی کا پورا ویک اینڈ 600 ملین ڈالر کی لاگت سے منعقد ہوگا۔

جیف بیزوس نے واضح الفاظ میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا:"یہ سب کچھ جھوٹ ہے، ایسا کچھ نہیں ہونے جا رہا۔" انہوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غلط معلومات کس طرح تیزی سے پھیلتی ہیں اور میڈیا کی اصلاح کا مطالبہ بھی کیا۔

جیف بیزوس اور لورین سانچیز نے مئی 2023 میں منگنی کی تھی۔ تاہم، شادی کے منصوبوں کو زیادہ تر راز میں رکھا گیا ہے۔

سانچیز  نے کہا کہ ان کی زندگی صرف عیش و عشرت تک محدود نہیں ہے بلکہ وہ جیف کے ساتھ سادہ اور پرسکون لمحوں سے بھی لطف اندوز ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا: "میرا پسندیدہ وقت وہ ہوتا ہے جب گھر پرسکون ہوتا ہے اور ہم دونوں رات کو کوئی شو دیکھنے کا فیصلہ کر رہے ہوتے ہیں۔"

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |