افغان طالبان کا ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی کامیابی کا دعویٰ سامنے آگیا

مقامی سطح پر تیار ہونے والی ریل جلد ہی چلائی جائے گی، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد


ویب ڈیسک December 27, 2024
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جلد ہی مقامی ریل چلائی جائے گی—فوٹو: انادولو

KABU:

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مقامی سطح پر ریل کا انجن تیار کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اس کو مقامی ریلوں پر نصب کردیا جائے گا۔

غیرملکی خبر ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربیان میں کہا کہ نیشنل ڈیولپمنٹ کمپنی نے مقامی سطح پر ریل کا انجان تیار کرلیا ہے اور ریلوے انجن کی ویڈیو بھی جاری کی، جس میں تین بوگیاں لگی ہوئی ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ملک کی نیشنل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے پہلی دفعہ ایک ریل تیار کی ہے، زیر تعمیر ریلوے ٹریک کی تکمیل کے ساتھ افغانستان مقامی سطح پر تیار اپنی ریل چلائے گا۔

افغانستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق کابل میں افغانستان اور قازقستان کے اعلیٰٗ حکام کے درمیان ملاقات ہوئی اور ریلوے کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان وزارت ریلوے نے بیان میں کہا کہ قازقستان کے نائب وزیر تجارت کیرات تربیوف نے افغانستان میں قازقستان کی کمپنیوں کے زیرتعمیر منصوبوں پر روشنی ڈالی اور افغانستان کے راستے کمرشل اور زرعی اشیا کی فراہمی کے لیے قازقستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

قازقستان کے نائب وزیر نے مزید کہا کہ ان کی حکومت افغانستان کے ریلوے ڈھانچے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ طالبان نے اگست 2021 میں اس وقت افغانستان کی حکومت سنبھالی تھی جب امریکی سربراہی میں عالمی قوتیں اور افواج دو دہائیوں سے جاری جنگ کا اختتام کرتے ہوئے واپس چلی گئی تھیں۔

طالبان نے حکومت سنبھالنے کے بعد کئی اقدامات کیے تاہم لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی نوکریوں پر پابندی کے خلاف مغربی طاقتوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور تاحال کسی مغربی ملک نے طالبان کی حکومت کو باقاعدہ تسلیم نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |