کراچی:
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے مختلف مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری 31 دسمبر مقرر کردی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان کے جاری کردہ 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور 7 ہزار 500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ بانڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر سمیت کسی بھی کمرشل بینک کی برانچ میں واپس کیے جا سکتے ہیں یا ان کا تبادلہ کرایا جا سکتا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ اس تاریخ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔