پاکستانی نژاد بزنس مین کا فیصل آباد میں یتیم خانہ بنانے کا اعلان

بزنس مین نے اپنی کروڑوں روپے کی ذاتی 52 کنال زمین وقف کردی ہے


اسٹاف رپورٹر December 27, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین کا فیصل آبادکے علاقے کمالیہ میں یتیم خانہ بنانے کا اعلان کیا ہے جہاں یتیم بچوں کیساتھ ان کی مائیں بھی رہ سکیں گی۔

برطانیہ میں آئی ٹی کا کامیاب بزنس کرنیوالے لیاقت علی نے اس ادارے کا نام آغوش فاطمہ رکھا ہے جس کے لیے انہوں نے اپنی کروڑوں روپے کی ذاتی 52 کنال زمین وقف کردی ہے۔

 ہیلپ فاونڈیشن کے سی ای او لیاقت نے جمعہ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دو سال میں مکمل ہونے والے اس منصوبے پرابتدائی طور پر ایک ارب روپے خرچ آئے گا۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے اس منصوبے کو مکمل کریں گے اور یہ تارکین وطن کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے ایک تحفہ ہوگا،یہ یتیم خانہ نہیں ہوگا بلکہ ایک سینٹر ہوگا جہاں نادار خواتین اپنے بچوں کیساتھ رہ سکیں گی، ان کو رہائش کھانا پینا، تعلیم اور صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

اس منصوبے کے سینٹر بنانے کےلیے تمام اخراجات اورسیز پاکستانیز دے رہے ہیں، یتیموں کی کفالت کرنیوالا آخرت میں بہت بڑا درجہ پائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |