لاہور؛ بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے کروڑوں مالیت کے آئی فون برآمد

شارجہ سے آنے والے مسافر سے 37 آئی فون برآمد کیے گئے، کسٹم حکام

فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور:

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم اہل کاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے کروڑوں مالیت کے قیمتی موبائل فون برآمد کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شارجہ سے آنے والے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران 37 آئی فون برآمد ہوئے جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔ 

کسٹم اہلکاروں کے مطابق مسافر نے یہ فون بیگ میں چھپا رکھے تھے جو تلاشی کے دوران برآمد کرلیے گئے۔ 

 

Load Next Story