ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنے مشہور گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) کے سیزن 16 کے دوران جنوبی بھارتی سپر اسٹار اللو ارجن کے لیے اپنی مداحی کا اظہار کیا۔ شو میں ایک گفتگو کے دوران بچن نے کہا کہ وہ بھی اللو ارجن کے بڑے مداح ہیں اور ان کی مقبولیت بالکل جائز ہے۔
کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلو خاتون، رجنی برنیوال ، KBC کے ہاٹ سیٹ پر تھیں اور بات چیت کے دوران انہوں نے امیتابھ بچن اور اللو ارجن دونوں کی مداحی کا ذکر کیا۔ اس پر بچن نے مزاحیہ انداز میں کہا، "مجھے نام لینے سے اب فرق نہیں پڑے گا،" جس پر سامعین ہنس پڑے۔
رجنی نے جواب دیا، "سر، میں آپ دونوں کی فین ہوں۔" اس پر امیتابھ بچن نے اللو ارجن کی صلاحیتوں اور مقبولیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: "اللو ارجن ایک ناقابل یقین حد تک باصلاحیت اداکار ہیں اور جو پہچان انہیں ملی ہے، وہ بالکل جائز ہے۔ میں بھی ان کا بڑا مداح ہوں۔ ان کی حالیہ فلم (پشپا 2: دی رول) دیکھنی چاہیے، لیکن مجھے ان سے نہ ملائیں۔"
رجنی نے دونوں اداکاروں کے انداز میں مشابہت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "جب آپ کامیڈی کرتے ہیں تو آپ دونوں کالر کاٹتے ہیں اور آنکھیں جھپکتے ہیں۔ آپ دونوں کی آواز میں بھی ایک جیسا جادو ہے۔"
اس پر بچن نے ہنستے ہوئے پوچھا کہ انہوں نے کب ایسا کیا تھا؟ رجنی نے انہیں فلم امَر اکبر انتھونی کی یاد دلائی اور بتایا کہ اللو ارجن سے ملاقات ان کا خواب ہے، جبکہ بچن سے ملنا ان کی ایک بڑی خواہش کی تکمیل ہے۔