قومی ایئرلائن کا ایک اور طیارہ آپریشنل ہو کر فضائی بیڑے میں شامل

اے ٹی آر طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے کے گلگت، سکھر، تربت اور گوادر کی پروازوں کو تقویت ملے گی


اسٹاف رپورٹر December 28, 2024

کراچی:

قومی ایئرلائن کا لمبے عرصے سے عارضی طور پر گراؤنڈ ایک اور طیارہ آپریشنل ہو کر فضائی بیڑے میں شامل ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کےآپریشنل بیڑے میں اضافے کا عمل جاری ہے، پی آئی اے کا ایک اور لانگ گراؤنڈ  اے ٹی آر ساختہ طیارہ آپریشنل ہوگیا، اے ٹی آر طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے کے گلگت، سکھر، تربت اور گوادر کی پروازوں کو تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر کو پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں ایک ایئربس 320ساختہ طیارہ شامل کیا چکا ہے، سی ای او  پی آئی اے کے مطابق پی ائی اے انتظامیہ شیڈول کی ریگولیرٹی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے، پی آئی اے کی آن ٹائم پرفارمنس کا حدف 90 فیصد مقرر کیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر کامیاب ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |