رواں سال یکم جنوری سے 17 دسمبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے 2 ہزار 187 واقعات پیش آئے جس میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ 230 واقعات جنوری میں پیش آئے۔
محکمہ فائر بریگیڈ کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری میں آتشزدگی کے 230 ، فروری میں 214 ، مارچ میں 228 ، اپریل میں 165 ، مئی میں 203 ، جون میں 200 ، جولائی 143 ، اگست میں 149 ، ستمبر میں 119 ، اکتوبر میں 200 ، نومبر میں 175 جبکہ 17 دسمبر تک 161 واقعات پیش آئے، رواں سال سب سے زیادہ 179 آتشزدگی کے واقعات کی اطلاع صدر فائر اسٹیشن کو دی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق آتشزدگی کی ملنے والی اطلاعات میں سینٹرل فائر اسٹیشن 176 ، صدر فائر اسٹیشن 179 ، ناظم آباد فائر اسٹیشن 140 ، لیاری فائر اسٹیشن 123 ، سائٹ فائر اسٹیشن 143 ، کورنگی فائر اسٹیشن 120 ، لانڈھی فائر اسٹیشن 61 ، گلستان مصطفیٰ 150 ، اورنگی فائر اسٹیشن 71 ، شاہ فیصل فائر اسٹیشن 54 ، منظور کالونی فائر اسٹیشن 146 ، نارتھ کراچی فائر اسٹیشن 125 ، بلدیہ ٹاؤن فائر اسٹیشن 21 ، ایمرجنسی ریسکیو سیل ہاکس بے ایک ، بولٹن مارکیٹ فائر اسٹیشن 47 ، گلستان جوہر فائر اسٹیشن 117 ، سوک سینٹر فائز اسٹیشن 44 ، ملیر فائر اسٹیشن 65 ، گلشن اقبال فائر اسٹیشن 129 ، گلشن معمار فائر اسٹیشن 23 ، سائٹ سپر ہائی وے ٹو فائر اسٹیشن 55 ، سائٹ ایسوسی ایشن 17 ، کاٹی کورنگی 67 ، ناکاٹی 33 ، ایکسپورٹ پروسسنگ زون 69 جبکہ ایل اے ٹی آئی میں آگ لگنے کے 11 واقعات رونما ہوئے۔