کراچی؛ جنوری تا دسمبر شہر میں آتشزدگی کے کتنے واقعات پیش آئے؟ رپورٹ جاری

آتشزدگی کے سب سے زیادہ 230 واقعات جنوری میں پیش آئے جبکہ صدر فائراسٹیشن کو 179 اطلاعات موصول ہوئیں

رواں سال یکم جنوری سے 17 دسمبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے 2 ہزار 187 واقعات پیش آئے جس میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ 230 واقعات جنوری میں پیش آئے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری میں آتشزدگی کے 230 ، فروری میں 214 ، مارچ میں 228 ، اپریل میں 165 ، مئی میں 203 ، جون میں 200 ، جولائی 143 ، اگست میں 149 ، ستمبر میں 119 ، اکتوبر میں 200 ، نومبر میں 175 جبکہ 17 دسمبر تک 161 واقعات پیش آئے، رواں سال سب سے زیادہ 179 آتشزدگی کے واقعات کی اطلاع صدر فائر اسٹیشن کو دی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق آتشزدگی کی ملنے والی اطلاعات میں سینٹرل فائر اسٹیشن 176 ، صدر فائر اسٹیشن 179 ، ناظم آباد فائر اسٹیشن 140 ، لیاری فائر اسٹیشن 123 ، سائٹ فائر اسٹیشن 143 ، کورنگی فائر اسٹیشن 120 ، لانڈھی فائر اسٹیشن 61 ، گلستان مصطفیٰ 150 ، اورنگی فائر اسٹیشن 71 ، شاہ فیصل فائر اسٹیشن 54 ، منظور کالونی فائر اسٹیشن 146 ،  نارتھ کراچی فائر اسٹیشن 125 ، بلدیہ ٹاؤن فائر اسٹیشن 21 ، ایمرجنسی ریسکیو سیل ہاکس بے ایک ، بولٹن مارکیٹ فائر اسٹیشن 47 ، گلستان جوہر فائر اسٹیشن 117 ، سوک سینٹر فائز اسٹیشن 44 ، ملیر فائر اسٹیشن 65 ، گلشن اقبال فائر اسٹیشن 129 ، گلشن معمار فائر اسٹیشن 23 ، سائٹ سپر ہائی وے ٹو فائر اسٹیشن 55 ، سائٹ ایسوسی ایشن 17 ، کاٹی کورنگی 67 ، ناکاٹی 33 ، ایکسپورٹ پروسسنگ زون 69 جبکہ ایل اے ٹی آئی میں آگ لگنے کے 11 واقعات رونما ہوئے۔

Load Next Story