DUBAI:
دبئی میں نیا سال منانے کے لیے نیا انداز اپنایا گیا ہے دبئی حکام نے اس مرتبہ نئے سال کے موقع پر محنت کشوں میں خصوصی مراعات اور انعامات تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دبئی حکام کا کہنا ہے کہ کہ ہمارا ملک مزدوروں اور محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے اور ہم اس مرتبہ سال نو کی خوشیاں اپنے محنت کشوں کے ساتھ منائیں گے محنت کش ہمارے پارٹنرز ہیں اور اس مرتبہ نئے سال کے موقع پر سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کے لیے بطور تحفہ ملیں گے، اس کے علاوہ محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی۔
دبئی حکام کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کو 30 فری ٹکٹس بھی دیے جائیں گے جبکہ 5 لاکھ درہم کے مختلف انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے اس کے علاوہ نئے سال کے موقع پر محنت کشوں کے لیے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ 2 دن تک بالکل فری دستیاب ہوگا۔
دبئی حکام کے مطابق محنت کشوں کے لیے محسنہ، جبل عل اور القوز میں نئے سال کی تقریبات منعقد ہوں گی، محنت کش ان تقریبات میں شریک ہو کر انعامات جیت سکتے ہیں۔