برازیل میں پل گرنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ 9 لاپتہ ہو گئے۔
شنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق برازیل کی بحریہ نے بتایا کہ شمال مشرقی برازیل میں پل گرنے سے آٹھ افراد ہلاک اور نو لاپتہ ہو گئے ہیں۔
فیڈرل ہائی وے پولیس کے مطابق حادثے کے وقت پل پر تین ٹرک، متعددموٹر سائیکلیں اور 2 کاریں موجود تھیں۔ان میں سے دو ٹرک سلفیورک ایسڈ لے کر جا رہے تھے۔
فیڈرل ہائی وے پولیس کے مطابق حکام نے علاقے کی 19 میونسپل میں پینے کے پانی پر پابندی لگا دی ہے۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پل کی 2019 سے حالت خراب ہے اور اس کی مرمت کی ضرورت ہے۔