وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں لیکن وہ کھل کر یہ بات نہیں کر سکتے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کے لیے اتنے ہی سجنیدہ ہیں جتنے ہم ہیں لیکن وہ کھل کر بات نہیں کرسکتے کیونکہ کھل کر بات کرنے سے ان کو سوشل میڈیا سے گالیاں پڑتی ہیں اور وہ خود مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج اگر بات اس حد تک پہنچ گئی ہے تو اس میں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا مہم کا عمل دخل ہے انہوں نے کہا کہ 31 جنوری تک مذاکرات کا عمل مکمل ہونے میں کسی قسم کی مشکلات نہیں ہوں گی۔
اس سے قبل بھی رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آئیں گے تو مذاکرات مکمل ہونے کے وقت کا اندازہ ہوگا، انہوں نے کہا تھا کہ میرا خیال ہے کہ 2 جنوری تک پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ آجائےگا۔