کراچی؛ 13 مقامات پر دھرنے جاری، متعدد سڑکیں بند، متبادل راستوں پر ٹریفک رواں دواں

نمائش پر مرکزی دھرنا دیا گیا ہے جبکہ شارع فیصل کالا چھپرا کے سامنے دونوں سڑکیں دھرنے کی وجہ سے بند ہیں


عامر خان December 28, 2024

کراچی:

کراچی میں 13 مقامات پر دھرنے جاری ہیں جبکہ دھرنے کے شرکاء کیمپس میں موجود ہیں اور صبح  کے وقت کئی متبادل راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے جبکہ متعدد سڑکیں بند ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا دیا گیا ہے، ابو الحسن اصفانی روڈ پر عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں سڑکیں دھرنے کی وجہ سے بند ہیں نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر بھی دھرنا دیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی روڈ پر سمامہ شاپنگ سینٹر کے سامنے بھی دھرنا دے کر احتجاج کیا جارہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل کالا چھپرا کے سامنے دو سڑکیں دھرنے کی وجہ سے بند ہیں  جبکہ ملیر 15 پل کے قریب بھی دھرنا دے کر دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں، سرجانی ٹاؤن روڈ پر بھی مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنا دیا گیا ہے جبکہ شاہراہ پاکستان پر انچولی کے سامنے بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے اس کے علاوہ گلستان جوہر کامران چورنگی پر بھی دھرنے کی وجہ سے چاروں طرف سے ٹریفک بند ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے ٹاؤن شپ کے دونوں سڑکیں دھرنے کی وجہ سے بند ہیں جبکہ ناظم آباد 1 پر بھی دھرنا دیا گیا ہے کورنگی ڈھائی نمبر پر بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے اس کے علاوہ پاور ہاؤس چورنگی پر بھی مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنا دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنوں کے مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارہ جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |