پی ٹی آئی کا فوجی عدالتوں سے عام شہریوں کی سزاؤں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا اعلان

انصاف لائر فورم پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرے گی، ملٹری کورٹ میں ورکروں کو سزائیں غلط دی گئیں ہیں،علی زمان ایڈوکیٹ

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملٹری کورٹ سے سویلین کو سزائیں دینے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

پارٹی کے رہنما علی زمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ انصاف لائر فورم پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرے گی، ملٹری کورٹ میں ورکروں کو سزائیں غلط دی گئیں ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکے کہنے پر رٹ دائر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان فیصلوں کو کالعد قرار دیا جائے گا اور سزا پانے والے جلد رہا ہوں گے،  جیلوں میں قید تمام قائدین اور کارکنان کی جلد رہائی کےلئے قوم سے دعائیں کرنے کی اپیل ہے،  پشاور:انصاف لائر فورم پشاور ، اسلام اباد اور پنجاب میں بھی رٹ دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فوجی عدالتوں کی جانب سے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات میں ملوث 85 افراد کو سزائیں سنائی گئی تھیں، ان سزا یافتہ افراد پر گزشتہ سال عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھراؤ کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Load Next Story