پرانی محبت جاگ اٹھی؟ سلمان خان کےلیے کترینہ کا پیغام وائرل
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر سابق محبوبہ کترینہ کیف کا محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
27 دسمبر کو سلمان کی 59 میں سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خاص انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف نے سلمان خان کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ساتھ تہنیتی پیغام دیا ہے۔ اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں سلمان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ بہت مبارک ہو ، زندگی کی تمام شاندار چیزیں اس سال اور ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں‘۔
یاد رہے کہ کترینہ اور سلمان خان کا ایک طویل تعلق رہا ہے، اور کئی سال تک دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں بھی گردش میں رہیں۔ لیکن کچھ عرصے بعد سلمان خان کے دیگر معاشقوں کی خبروں کی طرح یہ گرد بھی بیٹھ گئی۔
کترینہ کیف نے 2021 میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کرلی تھی اور دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔